Time 19 ستمبر ، 2024
دنیا

چین میں چاقو حملے سے جاپانی شہریت رکھنے والا 10 سالہ بچہ ہلاک

چین میں چاقو حملے سے جاپانی شہریت رکھنے والا  10 سالہ بچہ ہلاک
جاپانی اسکول کے باہر شہری پھول رکھ رہے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب/ رائٹرز

چین کے شہر شینزین میں جاپانی اسکول کے قریب بچے پر چاقوحملہ کا واقعہ پیش آیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ  بچہ اسکول جارہا تھا کہ ایک 44 سالہ مشتبہ شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔

چاقو حملے میں 10 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چاقو حملے میں ہلاک ہونے والا بچہ جاپانی شہری ہے، بچے کے والد جاپانی شہری جبکہ  والدہ چینی شہری ہیں، دونوں ممالک اس واقعے پر رابطے  میں  ہیں۔

جاپان نے چین سے اس واقعے کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے اور جاپانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :