Time 20 ستمبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے کسی رکن کی عدم دستیابی پر چیف جسٹس کسی معزز جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے فیصلے میں مذکورہ قانون کی دفعہ 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو خلاف آئین قرار دیا تھا۔

آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ سے عدلیہ میں جو بھی کارروائی ہوگی اس کا ٹرانسکرپٹ تیار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کےنفاذ سےعدالتی کارروائی لکھی جائےگی اور  عدالتی کارروائی عوام کیلئے دستیاب ہوگی۔

مزید خبریں :