Time 20 ستمبر ، 2024
پاکستان

بھارتی فورس کمانڈر نے بھی پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرلیا

بھارتی فورس کمانڈر نے بھی پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرلیا
فوٹو: فائل

بھارتی فورس کمانڈر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر اقوام متحدہ کے امن مشن پر موجود پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیرمتزلزل عزم کی تعریف کی اور  بطور سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفقت اقبال اور  بطور کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کےکردار کو بھی سراہا۔

پاکستانی امن دستے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے تفویض کردہ مینڈیٹ کے تحت جنوبی سوڈان میں امن و سلامتی کے قیام کیلئے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں بین الاقوامی برادری کے ذمہ دار رکن کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہاہے۔

 پاکستانی بلیو ہیلمٹ نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پیچیدہ اور چیلنجنگ آپریشنل ماحول میں مشکل کام کیے ہیں

 پاکستانی امن دستوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد کی بھی حفاظت کی۔

مزید خبریں :