Time 20 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام
بھارتی میڈیا کے مطابق رخسانہ بانو کو 27 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ فوٹو فائل

بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ  رخسانہ بانو 27 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں زیر علاج گلوکارہ رخسانہ بانو کا انتقال بدھ کی رات ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رخسانہ بانو کو 27 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،  گلوکارہ کا بیکٹیریا کی وجہ سے بننے والی بیماری اسکرب ٹائفس (Scrub Typhus) کا علاج جاری تھا۔

دوسری جانب گلوکارہ کی والدہ اور بہن نے بیٹی کو مغربی اڑیسہ کے ایک حریف گلوکار کی جانب سے زہر دیے جانے کا الزام عائد کیا ہے تاہم اہلخانہ کی جانب سے کسی شخص کا نام نہیں لیا گیا۔

گلوکارہ رخسانہ کی بہن روبی بانو کا کہنا ہے کہ 15 روز قبل شوٹنگ کے دوران جوس پینے کے بعد بہن کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی گلوکارہ کے اہلخانہ نے یہ بھی کہا کہ بیٹی کو پہلے بھی دھمکیاں مل چکی تھیں۔

مزید خبریں :