Time 20 ستمبر ، 2024
دنیا

لبنان میں دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز کے آلات تائیوان میں بنے یا کہیں اور؟ تائیوانی وزیر نے بتادیا

لبنان میں دھماکے سے پھٹنے والے پیجرز کے آلات تائیوان میں بنے یا کہیں اور؟ تائیوانی وزیر نے بتادیا
دھماکاخیز موادپیجرز کے لبنان پہنچنے سے پہلے ان میں رکھاگیاتھا، لبنانی یو این مشن / فائل فوٹو

تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے لبنان میں ہونے والے پیجرز دھماکوں کے آلات کی تائیوان میں تیار ہونے کی تردید کردی۔ 

لبنان میں پیجر، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات میں دھماکوں کے معاملے پر  تائیوان کے وزیر اقتصادیات نے کہا کہ پیجرز میں استعمال ہونے والے اجزاء تائیوان میں نہیں بنائے گئے تھے البتہ دیگر معاملات پر تحقیقات جاری ہیں۔ 

پیجر دھماکوں کے حوالے سے  لبنانی مشن برائے اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکاخیز موادلبنان پہنچنےسے پہلےآلات میں رکھا گیا تھا۔ 

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس ترجمان اور برطانوی وزیر خارجہ نے مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا۔ 

ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں فوری سفارتی حل کی ضرورت ہے، اسرائیل اورحماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ خطے میں کشیدگی کوکم کرےگا۔ 

برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل اور  لبنان سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی تصفیہ دیکھنا چاہتے ہیں،  ہم چاہتےہیں اسرائیلی اور لبنانی اپنےگھروں کو واپس جا سکیں۔ 

واضح رہے کہ رواں ہفتے لبنان کے مختلف شہروں میں پیجرز، واکی ٹاکی سمیت دیگر الیکڑانک آلات اچانک دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے اور  ہزاروں زخمی بھی ہوئے۔ 

مزید خبریں :