Time 20 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

پتہ ہی نہ چلا شیطان نے کب مجھے برہنہ کیا: ثنا خان ماضی کو یاد کرکے روپڑیں

پتہ ہی نہ چلا شیطان نے کب مجھے برہنہ کیا: ثنا خان ماضی کو یاد کرکے روپڑیں
میری زندگی میں ایک وقت ایسا تھا کہ میں خود سے سوال کرنے لگی تھی کہ میں خوش کیوں نہیں ہوں؟ : ثنا خان کی پوڈکاسٹ میں گفتگو/اسکرین گریب

بالی وڈ کو خیر باد کہہ کر حجاب اپنانے والی اداکارہ ثنا خان اپنے ماضی کو یاد کرکے روپڑیں۔

حال ہی میں ثنا خان روبینہ دلائیک کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران وہ بالی وڈ انڈسٹری اپنانے کے بعد  اپنی مسلم شناخت متاثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

دوران پوڈکاسٹ روبینہ دلائیک نے ثنا خان سے سوال کیا کہ آپ نے  کب اور کیوں اپنے مذہب میں واپسی کا راستہ چنا؟ 

جس کے جواب میں ثنا خان کا کہنا تھا بعض اوقات ہم لوگوں سے باتیں تو بہت اچھی کرلیتے ہیں  لیکن اس وقت ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں ہوتی، میری زندگی میں ایک وقت ایسا تھا  جب میں خود  سے سوال کرنے لگی تھی کہ میں خوش کیوں نہیں ہوں؟

ثنا خان نے اسلام  سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ بحیثیت عورت مجھے محسوس ہی نہیں ہوا کہ شیطان نے مجھے کب برہنہ کیا؟ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ایک شلوار قمیض پہن کر بالوں میں تیل لگاکر کالج جانے والی لڑکی کب شارٹ کٹ اور سلیولیس تک پہنچی، اب بھی یاد کروں تو مجھے رونا آتا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ نے اپنے بیٹے اور شوہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارے مذہب میں بیٹی کو  رحمت اور بیٹے کو نعمت کہا جاتا ہے، سابقہ اداکارہ  نے اپنے شوہر کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے شوہر کا کوئی مقابلہ نہیں وہ ہیرا اور میں کوئلہ ہوں۔

یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں،گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

مزید خبریں :