Time 20 ستمبر ، 2024
کاروبار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں تاجکستان کو 40  ہزارمیٹرک ٹن چینی برآمدکی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جنوری تک مقامی ضروریات سے زائد چینی میں سے مزید ایک لاکھ ٹن برآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر کو آئی ایم ایف قرض سے متعلق اچھی خبر ملےگی، روپےکی قدرمستحکم اور زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، آئی ٹی برآمدات 300 ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر مستحکم ہوگئی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلےماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 165 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، افراط زرمیں سنگل ڈیجٹ کی حد تک کمی ہوئی ہے،ستمبرمیں مزید کمی متوقع ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، اگست میں 75 ملین ڈالر سرپلس رہا، حکومت آئندہ قرض کے حصول کیلئے اپنی شرائط کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔

مزید خبریں :