Time 21 ستمبر ، 2024
کھیل

ساف انڈر17چیمپئن شپ: پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی

ساف انڈر17چیمپئن شپ: پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی
ایونٹ میں پاکستان ٹیم اب 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان کے خلاف میدان میں اترے گی/اسکرین گریب

ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے دوران پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی۔

بھوٹان میں کھیلے جارہے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے ایونٹ  میں  پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں  نیپال کو 1-0 سے شکست دی۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ دوسرے ہاف میں محمد طلحٰہ نے 81 ویں منٹ میں اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم 2011 کے ایڈیشن کی فاتح ہے۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم اب 23 ستمبر کو میزبان بھوٹان کے خلاف میدان میں اترے گی اور پھر 25 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔

مزید خبریں :