22 ستمبر ، 2024
بالوں کی خشکی کو دور کرنا ہوں یا بالوں کے روکھے پن سے نجات حاصل کرنا ہو تو سر میں تیل لگانا ضروری ہے۔
بہت سے لوگ بالوں میں تیل تو لگاتے ہیں لیکن درست طریقے سے نہ لگانے کی وجہ سے وہ فوائد حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں۔
اگر بالوں میں درست طریقے سے تیل لگایا جائے تو بالوں کی نشو نما اچھی ہو سکتی ہے اور آپ کے لمبے بالوں کی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔
خالص تیل کا انتخاب
سب سے پہلے آپ کو خالص تیل لینا چاہیے اور اس کے ساتھ اپنے بالوں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے مطابق تیل کا انتخاب کرنا چاہیے۔
اگر آپ بالوں کو لمبا کرنا چاہتے ہیں تو ناریل کا تیل، روز میری آئل، ہیبسکس آئل، کیسٹر آئل بہترین ہے۔
ایسنشیل آئل
80 فیصد مرد اور خواتین اس بات سے انجان ہیں کہ اپنے پسندیدہ تیل میں ایسنشیل آئل (essential oil) کو شامل کرنا چاہیے، کیونکہ اس سے آپ دگنا فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ایسنشیل آئل کیلئے لیونڈر، پودینا، صندل کی لکڑی کا تیل اچھا ہوتا ہے جو آپ کے دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔
تیل کو ہلکا گرم کریں
جب بھی آپ تیل استعمال کریں تو اسے پہلے تھور سا گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے بالوں کی جڑوں میں لگائیں، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ تیل کے زیادہ فوائد حاصل کرسکیں گے اور اس سے بالوں کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہے جو لمبے بالوں کا راز ہے۔
سر کی مالش
زیادہ تر لوگ تیل لگانے کے بعد مالش نہیں کرتے اور کچھ لوگ زور سے مالش کرتے ہیں جس کے سبب بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں۔
اس لیے آپ کو چاہیے کہ تیل لگانے کے بعد انگلیوں کی مدد سے ہلکے ہاتھ سے مالش کریں کیونکہ ایسا کرنے سے تیل سر کی جلد میں اچھی طرح جذب ہوجائے گا اور مالش کرنے سے سر کو سکون بھی ملے گا۔