22 ستمبر ، 2024
ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ گاؤں بوشہرہ،احمد زئی اور خارکلے ، بالش خیل کے درمیان ہوا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سےاب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے ضلع کرم میں دو ماہ قبل بھی قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔