Time 22 ستمبر ، 2024
دنیا

رام اللہ: اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کا دفتر سیل کرکے دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کردیں

رام اللہ: اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کا دفتر سیل کرکے دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کردیں
الجزیرہ کے بیورو چیف والد العمری دفتر کے داخلی دروازے پر موجود ہیں— فوٹو رائٹرز

رام اللہ: اسرائیلی فوج نے عرب نیوز چینل الجزیرہ کے دفتر کو سیل کرکے دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج الجزیرہ کا دفتر خالی کروانے کے بعد دفتر کے داخلی دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کرگئی جن پر دفتر بند کرنے کے احکامات چسپاں ہیں۔

رام اللہ: اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کا دفتر سیل کرکے دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کردیں
آہنی پلیٹوں پر دفتر سیل کیے جانے کے احکامات چسپاں ہیں— فوٹو: رائٹرز
رام اللہ: اسرائیلی فوج نے الجزیرہ کا دفتر سیل کرکے دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کردیں
الجزیرہ کا دفتر سیل کیے جانے کے بعد داخلی دروازے پر آہنی پلیٹیں ویلڈ کی گئی ہیں— فوٹو رائٹرز

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بول دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق اتوار کی صبح الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں الجزیرہ ٹی وی کے بیورو آفس پر دھاوا بولا۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے زبردستی چینل کے بیوروکو 45 روز کے لیے بندکرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی نشریات میں خلل ڈالنے سے قبل ٹی وی نے اسرائیلی فوج کی جانب سے چینل کے دفتر پر دھاوا بولنے اور ملٹری آرڈرز بیورو چیف کو تھمانے کی فوٹیج لائیو نشر کی تھی۔

خیال رہے کہ رام اللہ کے جس علاقے میں الجزیرہ کا دفتر موجود ہے وہ علاقے فلسطینی اتھارٹی کی عملداری میں آتا ہے اور اسرائیلی فوج کا یہاں کوئی اختیار نہیں۔

مزید خبریں :