Time 23 ستمبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس نے ایک بار پھر بلند ترین سطح عبور کی

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس نے ایک بار پھر بلند ترین سطح عبور کی
گزشتہ ہفتے آخری کاروباری دن پر 100 انڈیکس 615 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا/ فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے اختتام پر 223 پوائنٹس کی کمی کے بعد کم ہوکر 81 ہزار 850 پر بند ہوا ہے۔ 

معاشی تجزیہ نگار عبدالرحمان کے مطابق عالمی سرمایہ کاری کے لیے بین الاقوامی فنڈ فٹ سی رسل انڈیکس کو ٹریک کرتے ہیں۔ 

فٹ سی رسل نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں منتقل کیا ہے، ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس ٹریک کرنے والے سرمایہ کاروں نے اپنے سرمایہ کاری فروخت کی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ منفی رہی۔ 

البتہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس نے نئی ریکارڈ بلند ترین سطح 82 ہزار 463 بھی بنائی ہے۔ 

عبدالرحمان کے مطابق بازار شرح سود کمی کے بعد لیکیوڈ ہے اور رواں ہفتے آئی ایم ایف ایگزیکیٹو بورڈ سے نئے پروگرام ملنے کی خبروں سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی برقرار ہے اور وہ احتیاط بھی برت رہے ہیں۔ 

بازار میں آج کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 18 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہوکر 2 ہزار 708 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :