23 ستمبر ، 2024
سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت ججز کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ ججز کمیٹی میں شرکت کیے بغیرچلے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین خان کی اجلاس میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کیے تھے جس کے بعد وہ نافذ ہوگیا تھا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی مقدمات مقرر کرے گی، کمیٹی چیف جسٹس، سینیئر ترین جج اور چیف جسٹس کے نامزد جج پر مشتمل ہو گی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت جسٹس منیب اختر تین رکنی ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے تھے اور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ان کی جگہ جسٹس امین الدین خان کو کمیٹی رکن نامزد کیا تھا۔