پاکستان

آڈیو لیک کیس کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل، جسٹس منیب کا ذکر ہونے پربینچ میں شامل نہیں کیا گیا

آڈیو لیک کیس کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل، جسٹس منیب کا ذکر ہونے پربینچ میں شامل نہیں کیا گیا
سپریم کورٹ میں آڈیو لیک کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کی ججز کمیٹی نے آڈیو لیک کیس کیلئے بھی پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ججز کمیٹی کے اجلاس میں 63 اے نظر ثانی درخواستیں 30 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ آڈیو لیک کیس کے لیے بھی پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، آڈیو لیک کیس کے بینچ کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کریں گے، بینچ میں جسٹس یحییٰ آفریدی ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ آڈیو لیک کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جسٹس منیب اخترکو آڈیو لیک کیس میں ان کا ذکر ہونے پربینچ میں شامل نہیں کیاگیا۔

مزید خبریں :