Time 24 ستمبر ، 2024
کھیل

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کل سے پریکٹس شروع کرے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف  جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ویمز ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے شروع ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 6 اکتوبر کو ٹیم پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ گروپ میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ویمنز کرکٹ ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے، آئی سی سی نے آفیشل نغمہ بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں :