Time 24 ستمبر ، 2024
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں  برانز میڈل جیتنے والی پاکستانی  ٹیم   تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم
کھلاڑیوں کو نہ تو کیمپ کے دوران گزارے گئے 25 روز کا ڈیلی الاؤنس ملا ہے اور نہ ہی چین میں 25 روز کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس مل سکا ہے: ذرائع__فوٹو: فائل

چین میں کھیلی جانے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم تاحال ڈیلی الاؤنس سے محروم ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو نہ تو کیمپ کے دوران گزارے گئے 25 روز کا ڈیلی الاؤنس ملا ہے اور نہ ہی چین میں 25 روز کا انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس مل سکا ہے۔

کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار روپے جب کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم چین کے دورے پر 24 اگست کو روانہ ہوئی تھی اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل وہاں پریکٹس میچز کھیلے لیکن کھلاڑیوں کو فیڈریشن ایشین چیمپئنز ٹرافی سے ایک روز پہلے سے ڈیلی الاؤنس پر زور دینے کا کہہ رہی ہے۔

کھلاڑیوں کا فیڈریشن سے مکمل 25 روز کے ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کا مطالبہ ہے۔

کھلاڑیوں نے فیڈریشن سے ڈیلی الاؤنس کے لیے رابطہ کیا تو انہیں جواب دیا گیا کہ پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز سے ٹکٹوں کی ادائیگی کی، ڈیلی الاؤنس جلد دیں گے۔

ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں گزر بسر مشکل ہے، ان حالات میں ڈیلی الاؤنس نہ ملنے سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ ڈیلی الاؤنس ہمارا حق ہے وہ تو دلایا جائے۔

مزید خبریں :