Time 24 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سسرال کے ساتھ رہنے میں آسانیاں ہیں: سنیتا مارشل

سسرال کے ساتھ رہنے میں آسانیاں ہیں: سنیتا مارشل
سسرال میں رہنے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتا ہے گھر میں دادا دادی موجود ہیں: مارننگ شو میں گفتگو/ فائل فوٹو

ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سسرال میں کسی بھی چیز کیلئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سنیتا مارشل نے نجی ٹی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے جوائنٹ فیملی میں رہنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میں سسرال کے ساتھ رہتی ہوں، مجھے جوائنٹ فیملی میں آسانیاں ہی آسانیاں نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتا ہے گھر میں دادا دادی موجود ہیں، اس کے علاوہ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گھر میں کھانے اور راشن سمیت دیگر سامان کی بھی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ سب کچھ میری ساس سنبھال لیتی ہیں۔

سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ میری ساس میرے کپڑوں سمیت دیگر مسائل بھی حل کردیتی ہیں۔

پروگرام میں شامل طوبیٰ انور نے بھی جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کی اور کہا کہ ایک ساتھ رہنے میں بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے، بچوں کو دادا دادی سمیت دیگر رشتوں سے اچھا ماحول اور مثبت چیزوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

مزید خبریں :