Time 24 ستمبر ، 2024
کاروبار

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔—فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہوا ہے۔

اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 80 پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 23 پیسے کم ہو کر 280 روپے 45 پیسے  ہے۔ 

مزید خبریں :