Time 24 ستمبر ، 2024
دنیا

نیا موبائل خریدنے پر ٹریٹ دینے سے انکار، دوستوں نے نوجوان کو قتل کردیا

نیا موبائل خریدنے پر ٹریٹ دینے سے انکار، دوستوں نے نوجوان کو قتل کردیا
 قتل کا واقعہ دہلی کے علاقے شکرپور میں پیش آیا، بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 3 لڑکوں نے اپنے دوست کو نیا موبائل فون خریدنے کے بعد 'ٹریٹ' دینے سے انکار کرنے پر قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے شکرپور میں پیش آیا جہاں ایک 16 سالہ لڑکے سچن کو اس کے 3 دوستوں نے مبینہ طور  پر نیا موبائل خریدنے کی خوشی میں ٹریٹ نہ دینے  پر قتل کردیا۔ 

خبر کے مطابق افسوس ناک واقعہ کل شام 7 بجے کے وقت پیش آیا جہاں گشت پر موجود پولیس کو شکرپور کے علاقے میں ایک جگہ خون کے دھبے ملے تھے۔ 

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کیں تو پتا چلا کے ایک نوجوان کو اس کے 3 دوستوں نے  ٹریٹ نہ دینے پر چاقو  کے وار کرکے زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 

پولیس کے مطابق نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ 

مزید خبریں :