24 ستمبر ، 2024
لاہور میں ہربنس پورہ کینال روڈ پر 26 سالہ خاتون کانسٹیبل کو اس کے دوست نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ مقتولہ ثمن کافی دیر تک نہر کنارے گرین بیلٹ پر اپنے نامعلوم دوست کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہ ان میں اچانک جھگڑا ہوگیا اور نوجوان نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔
ثمن نے مزاحمت کی تو ملزم نے اسےگولیاں مار کر قتل کر دیا اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
اطلا ع ملنے پر پولیس اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہےکہ واقعےکی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو جلد از جلدگرفتار کیا جائےگا۔