Time 25 ستمبر ، 2024
دنیا

اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے، ہلاکتوں کی تعداد 570 سے متجاوز، 18 سو سے زائد زخمی

اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے، ہلاکتوں کی تعداد 570 سے متجاوز، 18 سو سے زائد زخمی
فوٹو: فائل

اسرائیل نے کل سے اب تک لبنان کی شہری آبادیوں پر ہزاروں میزائل برسا دیے، وحشیانہ حملوں میں جاں بحق لبنانیوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی جبکہ 18 سو سے زائد افراد زخمی ہوچکے۔

بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کردیے گئے۔

لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 3 سو سے زیادہ راکٹ داغ دیے۔

حزب اللہ کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے، ادھر عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر حملہ کیا۔

امریکا اور چین اپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں جبکہ کئی ممالک کی ائیر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کیلئے پروازیں روک دی ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے حزب اللہ کے خلاف مختصر آپریشن چاہتے ہیں لیکن وقت زیادہ بھی لگ سکتا ہے۔

مزید خبریں :