Time 25 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

23 فٹ لمبی ساڑھی، عالیہ بھٹ کئی گھنٹوں تک واش روم نہ جا سکیں

23 فٹ لمبی ساڑھی، عالیہ بھٹ کئی گھنٹوں تک واش روم نہ جا سکیں
عالیہ بھٹ نے رواں سال میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے 'گارڈن' تھیم پر 23 فٹ لمبی ساڑھی پہنی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز رہی/ فائل فوٹو

میٹ گالا میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ تقریب کے دوران عجیب مشکل میں پھنس گئیں۔

عالیہ بھٹ نے رواں سال میٹ گالا میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے 'گارڈن' تھیم پر 23 فٹ لمبی ساڑھی پہنی تھی جو سب کی توجہ کا مرکز رہی۔

اگر اس ساڑھی کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ نے پیسٹل ٹن والی 3D ساڑھی پہنی تھی جس میں پھولوں کی دیدہ زیب اور سیکوئنز کے ساتھ پینل ورک شامل تھا۔

عالیہ نے میٹ گالا میں اپنے لباس کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس ساڑھی کو کل 163 کاریگروں نے بنایا تھا اور اس ساڑھی کو بنانے میں کل 1905 گھنٹوں کی محنت لگی تھی، جس میں تمام کام ہاتھ سے کیا گیا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے بھارت کے مشہور کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ سے ان کی ساڑھی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس حوالے سے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ  اگر کوئی اس طرح کے کپڑے پہنتا ہے تو وہ واش روم نہیں جا سکتا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اس ساڑھی کو پہننے کے بعد میں 6 گھنٹے تک باتھ روم نہیں جاسکی تھی۔

مزید خبریں :