Time 25 ستمبر ، 2024
دنیا

خاتون آفس کی کرسی سے گرنے کے بعد چل بسیں، کولیگز نے کیا بتایا؟

خاتون آفس کی کرسی سے گرنے کے بعد چل بسیں، کولیگز نے کیا بتایا؟
24 ستمبر کو صدف دفتر میں کام کے دوران کرسی سے گر گئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا__فوٹو: فائل

بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک خاتون اپنے آفس کی کرسی سے گرنے کے بعد چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو پیش آیا اور خاتون کی شناخت صدف فاطمہ کے نام سے ہوئی جو ایچ ڈی ایف سی بینک میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی نائب صدر کے تعینات تھی۔

24 ستمبر کو صدف دفتر میں کام کے دوران کرسی سے گر گئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا، تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صدف کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ان پر کام کا کافی دباؤ تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے بھارتی حکومت پر تنقید کی ہے، صارفین کے مطابق اس قسم کے واقعات کی ذمہ دار ملک کی معیشت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک 26 سالہ بھارتی خاتون جولائی میں ورک اسٹریس کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

مزید خبریں :