Time 25 ستمبر ، 2024
کھیل

پاکستانی نژاد ہالینڈکے سابق کرکٹر عاصم خان لاہور میں انتقال کرگئے

پاکستانی نژاد ہالینڈکے سابق کرکٹر عاصم خان لاہور میں انتقال کرگئے
اہلخانہ کے مطابق عاصم خان کو گھر سے نکلتے ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے، فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر عاصم خان دل کا دورہ پڑنے سے لاہور میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد ہالینڈ کے سابق کرکٹر عاصم خان لاہور میں انتقال کر گئے۔

عاصم خان کی عمر 62 برس تھی اور  وہ ان دنوں لاہور میں مقیم تھے۔ اہلخانہ کے مطابق  عاصم خان کو گھر سے نکلتے ہی دل کا دورہ  پڑا اور  وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عاصم خان کی اہلیہ،  بیٹے اور بیٹی کی ہالینڈ سے آمد کے بعد ان کی تدفین ہوگی۔

 عاصم خان ہالینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کوچ بھی رہے۔ عاصم خان ان دنوں سرکاری ٹی وی میں تجزیہ کار کے طور  پر کام کر رہے تھے۔  

مزید خبریں :