25 ستمبر ، 2024
بھارت کے کمل چاولہ نے پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
منگولیا میں ہونے والی آئی بی ایس ایف6 ریڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان کے اسجد اقبال اور بھارت کے کمل چاولہ کے درمیان ہوا۔
11 فریم پر مشتمل فائنل کے ابتدائی 2 فریم 47-23 اور 47-18سے جیت کراسجد اقبال نے شاندار آغاز کیا لیکن بھارتی کیوسٹ دباؤ میں نہیں آئے اور تیسرے فریم میں 71 کا بریک کھیل کر نہ صرف کم بیک کیا بلکہ مسلسل 6 فریم جیت کر ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔
فیصلہ کن معرکے میں کمل چاولہ کی کامیابی کا اسکور 47-23، 18-47، 0-71، 7-41، 64-0، 43-0، 33-20 اور 29-36 رہا۔