Time 25 ستمبر ، 2024
پاکستان

لاہور: بااثر شخصیت کے بیٹےکو ناکے پر روکنے پر 3 پولیس افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا

لاہور: بااثر شخصیت کے بیٹےکو ناکے پر روکنے پر 3 پولیس افسران کو عہدے سے ہٹادیا گیا
فوٹو: فائل

لاہور میں  بااثر شخصیت کے بیٹےکو ناکے پر روکنے پر 3  پولیس افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پولیس نے 21  ستمبر کو کرنل عارف شہید انٹرچینج  پر  بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکا تھا، پی ٹی آئی جلسے کے روز رنگ  روڈ پر عارف شہید انٹر چینج کے قریب کنٹینر لگا کر راستہ بندکیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ  اہم شخصیت کے بیٹے  نےکنٹینر ہٹا کر گزرنےکی کوشش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق  واقعےکے بعد  ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی خالد محمود افضل کو او ایس ڈی  بنا دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ  راجہ  فخر  بشیر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ندیم کمبوہ کو بھی عہدے ہٹا دیا گیا ہے۔

متاثرہ پولیس افسران کے مطابق انہوں نے تحریری ہدایات کے مطابق عمل درآمد کرتے ہوئے کنٹینر نہیں ہٹایا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ  انکوائری میں 3 افسران گناہ گار  پائے گئے، انکوائری ڈی آئی جی عہدے کے افسر نے کی، پولیس افسران  نے شہری کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

مزید خبریں :