26 ستمبر ، 2024
اوکاڑہ پولیس نے ڈرون کے ذریعے ہیروئن کی بھارت اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ساتھیوں سمیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او، اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے بتایا کہ حویلی لکھا پولیس نے منشیات فروش "خانی گینگ" کے سرغنہ محمد خان کو ساتھیوں غلام مصطفیٰ اور اکرام سمیت گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے بھاری مالیت کی ہیروئن، چرس، ڈرون، کلاشنکوف اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان پشاور سے منشیات منگوا کر ڈرون کے ذریعے بھارت سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے موبائل فونز میں بھارت کے منشیات اسمگلرز کے پیغامات بھی موجود ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 3 دنوں میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگلروں کی گرفتاری کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔