Time 26 ستمبر ، 2024
کھیل

شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستان کے عاصم خان کا بڑا اپ سیٹ، سیکنڈ سیڈ کھلاڑی کو شکست دیدی

شارلٹس ول اوپن اسکواش میں پاکستان کے عاصم خان کا بڑا اپ سیٹ، سیکنڈ سیڈ کھلاڑی کو شکست دیدی
عاصم خان نے مضبوط مصری حریف یحییٰ النواسانی کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا

شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ مصر کے یحییٰ النواسانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

امریکی ریاست ورجنیا میں جاری اس ٹورنامنٹ میں عاصم نے مضبوط مصری حریف کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا، عاصم خان نے یحییٰ النواسانی کو 11-7، 4-11، 11-6، 7-11 اور 11-7 کے اسکور سے شکست دی، عاصم کی اس شاندار فتح نے انہیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسری جانب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی، عشب عرفان دوسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 7 مصر کے ابراہیم الکبانی سے شکست کھا گئے، عشب کو 11-8، 11-7، 7-11 اور 11-7 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 28,750 ڈالرز ہے اور دنیا بھر کے اسکواش کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہیں۔

مزید خبریں :