Time 26 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ایشوریا ابھیشیک میں طلاق کی افواہیں، ایشوریا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

ایشوریا ابھیشیک میں طلاق کی افواہیں، ایشوریا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کا تجسس بڑھا دیا
2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے/اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں کئی عرصے سے سرگرم ہیں لیکن ایشوریا کی نئی وائرل ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اس ویڈیو کے ذریعے تاحال ابھیشیک سے تعلق کی وضاحت کی ہے۔

2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جا رہا ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر حال ہی میں ایشوریا کی پیرس فیشن ویک سے ایک ویڈیو سامنے آئی  ہے جو کہ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں میں ایشوریا کو  پہلے کیمرے کے سامنے ہاتھ میں پہنی وی شیپ کی انگوٹھی کو واضح کرتے دیکھا گیا جس سے متعلق صارفین کا ماننا ہے کہ ایشوریا کے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی ان کی شادی کی ہے جس کو کیمرے کے آگے واضح کرکےانھوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اور ابھشیک تاحال ایک ساتھ ہیں، بعد ازاں ویڈیو میں ایشوریا کو بیٹی سے گرم جوشی سے ملاقات کرتے دیکھا گیا۔

اگرچہ ابھیشیک کے بعد ایشوریا کی جانب سے کوئی واضح تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ ایشوریا کی پیرس فیشن ویک میں شادی کی انگوٹھی کے ساتھ واپسی اس بات کی تصدیق ہے دونوں شخصیات اب بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔

 شادی کی انگوٹھی اہم کیوں؟

 گزشتہ ماہ  طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا'۔

ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ 'دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں۔

طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی سسرال آمد

کچھ روز قبل  بھارتی میڈیا پر ہی ایشوریا کی بیٹی آرادھیا کے ہمراہ ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں فوٹوگرافرز نے ایشوریا اور آرادھیا کے بچن ہاؤس (جلسہ) پہنچنے کے لمحات عکس بند کر لیے تھے۔

مزید خبریں :