Time 26 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’بالی وڈ کا امیر ترین خاندان‘، سلمان خان کے گھرانے میں کس کے پاس کتنی جائیداد؟

’بالی وڈ کا امیر ترین خاندان‘، سلمان خان کے گھرانے میں کس کے پاس کتنی جائیداد؟
بھارتی میڈیا پر سلمان خان کی کل دولت2916بھارتی روپے بتائی گئی ہے/فوٹوفائل

دبنگ سلمان خان کے خاندان کو بالی وڈ کے امیر ترین خاندان کے طور پر جانا جاتا ہے۔

سلیم خان سے شروع ہونے والا بالی وڈ میں اس خاندان کا سفر اب ان کے بچوں کی نسل تک پہنچ چکا ہے۔

 سلمان خان کے والد سلیم خان بالی وڈ کے ایک مشہور مصنف ہیں جن کے قلم سے کئی سپر ہٹ فلموں کی کہانیاں تخلیق ہوئیں جس کے بعد ان کے بیٹوں نے بالی وڈ میں قدم جمائے اور بالی وڈ کو سلمان خان جیسا گوہر ملا۔

ان کامیابیوں نے اس خاندان کی مجموعی دولت میں بھی اضافہ کیا، آئیے نظر ڈالتے ہیں اس خاندان کی مجموعی دولت پر ، جس سے متعلق آپ کو بھی یقیناً یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سلمان خان کی دولت اپنے دونوں بھائیوں کی مجموعی دولت سے کہیں زیادہ ہیں۔

سلمان خان کے خاندان کی مجموعی دولت

گزشتہ برس کے آخری دنوں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی ایک رپورٹ میں سلمان خان کے خاندان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 5259 کروڑ  بھارتی روپے بتایا گیا تھا تاہم  اس خاندان کے نام پر  رجسٹرڈ جائیداد کے 50 فیصد سے زائد حصے کے اکیلے مالک سلمان خان ہیں۔

جی ہاں ! اس حساب  سے سلمان خان اکیلے ہی اپنے دونوں بھائیوں کے مجموعی اثاثوں سے بھی کہیں زیادہ کے مالک ہیں۔ اسی رپورٹ میں سلمان خان کی کل دولت 2916 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے بھائی اور بالی وڈ اداکار ارباز  خان 500 کروڑ کی جائیداد کے مالک ہیں جبکہ چھوٹے بھائی سہیل خان 333کروڑ اور والد سلیم خان 1000 کروڑ  بھارتی روپے کے مالک ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلیم خان کی کل جائیداد ان کی اہلیہ سلمیٰ خان، ہیلن اور ان کے تینوں بچوں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔

دوسری جانب اگر بات کی جائے ارپیتا کی جن کے بارے میں مشہور ہے کہ سلیم خان نے ارپیتا کو گود لیا تھا اور یہ فیصلہ اس وقت ہواجب  ارپیتا کی والدہ ان کو جنم دینے کے دوران چل بسی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارپیتا 161کروڑ بھارتی روپوں جبکہ ان کے شوہر آیوش 91 کروڑ بھارتی روپوں کے مالک ہیں، اس حساب سے اس جوڑے کی مجموعی دولت 257کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارباز خان کی دوسری اہلیہ شورا خان کی مجموعی دولت 9 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :