Time 26 ستمبر ، 2024
پاکستان

حیدرآباد میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث متعدد بچوں کی حالت غیر

حیدرآباد کے علاقے  ہالا ناکہ میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خورشید ٹاؤن ہالا ناکہ سے 13 بچے سول اسپتال لائے گئے، زہریلی گیس سے بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی عمریں 4 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں، تمام بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب ایم ڈی واسا زاہد کھمیٹیو کا کہنا ہے کہ فلٹر پلانٹ کا کلورین گیس سلنڈر لیک ہوا، کسی نے کلورین گیس سلنڈر چوری کرنے کی کوشش کی، گیس سلنڈر سے ہونے والی لیکیج کو بند کردیا گیاہے ۔

مزید خبریں :