Time 27 ستمبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک ایشوریا میں طلاق اور تنازعات کی افواہیں، بچن فیملی کی قریبی دوست پھٹ پڑیں

ابھیشیک ایشوریا میں طلاق  اور تنازعات کی افواہیں، بچن فیملی کی قریبی دوست پھٹ پڑیں
حال ہی میں انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے امیتابھ بچن پر ایشوریا رائے اور بیٹی شویتا نند ا کے درمیان دہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا گیا تھا/فوٹوفائل

بالی وڈ ااداکارہ اور بچن فیملی کی قریبی دوست سیمی گریوال امیتابھ بچن کی جانب سے بیٹی اور بہو کے لیے دہرا معیار  اپنانے سے متعلق سوشل میڈیا صارف کی رائے پر پھٹ پڑیں۔

حال ہی میں Jagruuk Jantaa نامی اکاؤنٹ سے انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے امیتابھ بچن پر ایشوریا رائے  اور بیٹی شویتا نند ا کے درمیان دہرا معیار اپنانے کا  الزام لگایا گیا تھا۔

شیئر کی گئی  ویڈیو میں  سوشل میڈیا صارف نے  ایشوریا رائے کو ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز (SIIMA 2024)کے پروگرام میں ‘بیسٹ ایکٹریس اِن لیڈنگ رول‘ سے متعلق ایوارڈ ملنے کے بعد   امیتابھ بچن  سمیت بچن فیملی کی خاموشی پر سوال اٹھایا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’وہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی مداح رہی ہیں لیکن اب انہیں افسوس ہے  کہ امیتابھ بچن بیٹی اور بیٹے  سے متعلق  پرانی  تصاویر اور پوسٹ لگا کربھی ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن اسی دوران بہو کو ایوارڈ ملنے پر بچن فیملی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاہے‘۔

خاتون کا ویڈیو بیان  سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور صارفین کی جانب سے مزید تنقیدی تبصرے سامنے آئے۔


جس کے بعد سیمی گریوال امیتابھ بچن کے دفاع میں میدان میں آگئیں اور خاتون کی پوسٹ پر  تنقید کرتے ہوئے پھٹ پڑیں۔

ابھیشیک ایشوریا میں طلاق  اور تنازعات کی افواہیں، بچن فیملی کی قریبی دوست پھٹ پڑیں

شیئر کی گئی پوسٹ میں سیمی گریوال نے لکھا کہ آپ لوگ کچھ نہیں جانتے لہٰذا ایسے تبصرے کرنا بند کریں۔

اداکارہ کی جانب سے دیے گئے ردعمل کے بعد سوشل میڈیا صارفین تجسس میں مبتلا ہیں کہ آخر بچن فیملی کے درمیان ایسا کون سا راز ہے جسے صارفین سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر  رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جا رہا ہے

بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی کئی عرصے سے سرگرم ہیں لیکن اس حوالے سے بچن فیملی سمیت اداکارہ کی جانب سے بھی کوئی واضح ردعمل سامنے نہ آسکا ہے۔

مزید خبریں :