Time 27 ستمبر ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان میں ہلاک دہشتگردوں سے افغان شناختی کارڈ برآمد

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے جس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں افغان خارجی دہشتگرد جلال ولد نعمت اللہ بھی شامل تھا، ہلاک دہشتگرد جلال سے افغان شناختی کارڈ برآمد ہوا، دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے گل بہادر گروپ سے ہے۔

خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کا جاری کردہ اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ ظاہر کرتا ہے کہ سیف اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔

مزید خبریں :