Time 27 ستمبر ، 2024
دنیا

حماس کے خاتمے کے بعد غزہ نئی انتظامیہ کو دینے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی میں خطاب

حماس کے خاتمے کے بعد غزہ نئی انتظامیہ کو دینے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی میں خطاب
فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب میں کہا ہے کہ حماس کے خاتمے کے بعد غزہ نئی انتظامیہ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنےکا کوئی ارادہ نہیں تھا، اسرائیل کے خلاف الزامات اور پروپیگنڈا نے شرکت پرمجبورکیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایسے دشمن سے واسطہ پڑگیا جو اسرائیل کے وجود کو مٹانا چاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ملک اپنے لوگوں کی حفاظت کی جنگ لڑ رہا ہے، 7  اکتوبر کے حملوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرکوں اور موٹرسائیکلوں پر آنے والے حملہ آوروں نےمیوزک کنسرٹ میں شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اسرائیل بیک وقت مختلف محاذوں پر جنگ میں مصروف ہے، ان محاذوں کو ایران کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں اسرائیل پہنچ نہیں سکتا، اسرائیل ایران کو ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کو ناکام بنانےکے لیے تمام اقدامات کرے گا۔

مزید خبریں :