Time 27 ستمبر ، 2024
پاکستان

توہین مذہب کے الزام میں قتل ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کا مقدمہ درج، پولیس افسران بھی نامزد

میرپورخاص میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیے گئے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کا مقدمہ سندھڑی تھانےمیں درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ڈاکٹر شاہنواز کے برادرنسبتی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل، انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں ایس ایچ او اور اہلکاروں سمیت 15 افراد شامل ہیں۔ سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی بھی مقدمے میں نامزد ہیں، سابق ایس ایس پی میرپور خاص اسد چوہدری اور سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ میر پور خاص واقعے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کوئی کتنا بااثر یا اعلیٰ افسر کیوں نہ ہو آئین اور قانون کا احترام لازم ہے، قانون کی رٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیےحکومت پرعزم ہے۔

مزید خبریں :