Time 27 ستمبر ، 2024
کاروبار

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کر دی
ملک میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، رواں مالی سال کے پہلے2 ماہ میں مثبت معاشی آثار نظر آرہے ہیں: اکنامک آؤٹ لک رپورٹ—فوٹو: فائل

وزارت خزانہ نے ملک میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی۔

وزارت خزانہ نے ستمبر کی اپ ڈیٹ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی کے ساتھ ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اکنامک آؤٹ لک رپورٹ  کے مطابق ملک میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، رواں مالی سال کے پہلے2  ماہ میں مثبت معاشی آثار نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ صنعتی پیداوار اور بڑے شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جاری کھاتوں کے خسارے میں  بھی کمی ہوئی ہے۔

اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں برآمدات ڈھائی سے تین ارب ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع ہے، ستمبر میں ترسیلاتِ زر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے 3  ارب 20  کروڑ ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :