Time 29 ستمبر ، 2024
کاروبار

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے
ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔—فوٹو: فائل

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کا کہنا ہےکہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا، یقینی بنائیں گے کہ کوئی شہری ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے محروم نہ رہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایف بی آر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :