Time 29 ستمبر ، 2024
دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 125 سے زائد افراد ہلاک

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 125 سے زائد افراد ہلاک
نپپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی/ فوٹو: غیر ملکی میڈیا

کھٹمنڈو: نیپال میں دو دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 125سے تجاوز کرگئی۔  

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق نیپال میں گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 

حکام کے مطابق بارش،سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث اب تک 129 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ 62 افراد لاپتہ ہیں۔ 

نیپالی حکام کے مطابق دارالحکومت کھٹمنڈو کے کچھ حصوں میں 322 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ حکام نے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں اسکول 3 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :