Time 30 ستمبر ، 2024
پاکستان

’سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ہماری تحویل میں نہیں‘، سیکرٹری دفاع و داخلہ کا عدالت میں جواب

’سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ ہماری تحویل میں نہیں‘، سیکرٹری دفاع و داخلہ کا عدالت میں جواب
محمد اکرم نے بازیابی پریہ بیان دیا وہ ان کی تحویل میں تھا تو کارروائی کریں گے: سیکرٹریز کے تحریری بیان پر عدالت کا جواب/ فائل فوٹو

راولپنڈی: سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے اپنی تحویل میں ہونے کی تردید کردی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار میمونہ ریاض اپنی وکیل ایمان مزاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ نے تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا۔

سرکاری پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دونوں سیکرٹریز کے بیان کے مطابق محمد اکرم ان کی تحویل میں نہیں ہے، اس پر عدالت نے کہا کہ محمد اکرم نے بازیابی پریہ بیان دیا وہ ان کی تحویل میں تھا تو کارروائی کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ اپنا بیان حلفی بھی عدالت میں جمع کروائیں۔

اس موقع پر وکیل درخواست گزار ایمان مزاری نے کہا کہ محمد اکرم کی فیملی کو سرکاری رہائش گاہ سے نکال دیا گیا ہے جس پر : عدالت نے جیل انتظامیہ سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرانے پر جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں :