Time 30 ستمبر ، 2024
دنیا

انسانوں سے محبت ، تھائی کسان نے اپنے 100 سے زائد مگرمچھ مارڈالے

انسانوں سے محبت ، تھائی کسان نے اپنے 100 سے زائد مگرمچھ مارڈالے
ان مگرمچھوں کو مارنے کے لیے اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کرنا پڑا: کسان/ فوٹو سی این این

تھائی لینڈ کے کسان نے انسانی زندگیوں کے تحفظ  کیلئے اپنے 100 سے زائد مگرمچھ مار ڈالے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے ٹاؤن  لامفن میں مگرمچھوں کے فارم کے مالک اور 37 سالہ نتھپاک خمکد کا بتانا ہے کہ تالاب کے اطراف کی دیوار ٹوٹنے پر مگرمچھوں کے آبادی میں داخل ہونے کا خطرہ تھا۔

کسان کے مطابق  اس خطرے کے پیش نظر انہوں نے  اپنے مگرمچھوں کیلئے نیا گھر تلاش کرنا شروع  کیا لیکن ان کے پاس مگرمچھوں کو پکڑنے یا انہیں کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔

کسان نے بتایا کہ  ان کے پاس موجود مگرمچھوں میں سے کچھ مگرمچھ 4 میٹر (13 فٹ) تک لمبے تھے لیکن انہوں نے انسانی آبادی کو خطرے سے بچانے کیلئے  125 مگرمچھوں کو  ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

کسان کا کہنا تھا کہ ان مگرمچھوں کو مارنے کے لیے اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ کرنا پڑا کیوں کہ اگر دیوار گرجاتی تو لوگوں کی زندگیوں کا نقصان سب سے بڑا ہوتا جسے ہم کنٹرول نہیں کرسکتے تھے۔

مزید خبریں :