Time 30 ستمبر ، 2024
پاکستان

حکومت پنجاب کا پارلیمانی سیکرٹریز اور وزرا کے پروٹوکول کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کیلئے 76 گاڑیاں 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے میں خریدی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایاکہ پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے 22 کروڑروپےمالیت کی 29 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ مالیت کی 15 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے بتایاکہ  ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کی 2گاڑیاں پروٹوکول کیلئے خریدنےکافیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے 20 کروڑ 90 لاکھ روپے سے 30 گاڑیاں خریدی جائیں گی۔


مزید خبریں :