Time 30 ستمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں ستمبر کے آخری روز کاروبار کا منفی رجحان،177 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں ستمبر کے آخری روز کاروبار کا منفی رجحان،177 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک ایکسچینج میں ستمبر کے آخری روز کاروبار کا منفی رجحان رہا۔—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ستمبر کے آخری روز کاروبار کا منفی رجحان رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ستمبر کے اختتام پر 177 پوائنٹس کمی کے بعد 81114 ہے۔ 

بازار میں آج 29 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کم ہوکر 10619 ارب روپے ہے۔

ستمبر 2024 کی اپ ڈیٹ:

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ستمبر  میں 2625 پوائنٹس بڑھا ہے جس کے بعد انڈیکس ستمبرکے اختتام پر 81114 ہے۔

ماہ ستمبر میں انڈیکس 4665 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ستمبر میں بلند ترین سطح 82905 اور کم ترین سطح 78240 رہی۔

ستمبر میں شیئرز بازار میں 10 ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 321 ارب روپے رہی ۔

اس کے ستمبر میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 134 ارب روپے بڑھ کر 10619 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :