Time 30 ستمبر ، 2024
کاروبار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل  3 روپے 40 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسےہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 140روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ یکم جون سے یکم اکتوبر 2024 تک پیٹرول کی قیمت میں 21 روپے 23 پیسے فی لیٹرکمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ یکم جون سے  یکم اکتوبر2024 تک ڈیزل 18 روپے 67 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

مزید خبریں :