Time 01 اکتوبر ، 2024
پاکستان

شکار پور: دو پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک

شکار پور: دو پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک
سلطان کوٹ کے قریب مقابلےمیں 3 ڈاکو اور سول اسپتال روڈ پر ہونے والے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے: پولیس/ فائل فوٹو

سندھ کے شہر شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق سلطان کوٹ کے قریب مقابلےمیں 3 ڈاکو  اور سول اسپتال روڈ پر ہونے والے مقابلے میں  2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو سول اسپتال روڈ پر ڈکیتی کےبعد فرار ہورہے تھے جس دوران پولیس سے فائرنگ کےتبادلے میں مارےگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :