Time 01 اکتوبر ، 2024
پاکستان

بشریٰ بی بی کو جیل میں راتوں کو جگا کر ان کے بالوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے: بیرسٹر سیف کا الزام

بشریٰ بی بی کو جیل میں راتوں کو جگا کر ان کے بالوں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے: بیرسٹر سیف کا الزام
اہلیہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے: مشیر اطلاعات کے پی کے/ فائل فوٹو

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کوتنگ کیا جارہا ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ باپردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لےکر تضحیک کی جارہی ہے، رات کو نیند سےجگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے اور  بالوں کی تلاشی بھی لی جاتی ہے۔ 

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کےساتھ ڈٹ کرکھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہے۔ 

بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا، مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔ 

مزید خبریں :