01 اکتوبر ، 2024
برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی 'سیلریک' سبزی اُگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی شہر گلوسٹر سے تعلق رکھنے والے گراہم باراٹ نے دنیا کی سب سے بڑی سبزی 'سیلریک' اُگائی جو انہوں نے مالورن خزاں شو میں نمائش کیلئے پیش کی۔
سیلریک کا شمار جڑ والی سبزی میں کیا جاتا ہے جو گاجر اور مولی کی نسل سے تعلق رکھتی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈکی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس سبزی کا وزن 13 پاؤنڈ یعنی 5 کلو سے زیادہ تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق برطانوی شہری گراہم باراٹ اس سے قبل دوسری بھاری سبزی کھیرا اُگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔