Time 01 اکتوبر ، 2024
دنیا

آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے پیسے دینے کے بجائے ڈیلیوری بوائے کو ہی مار ڈالا

آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے پیسے دینے کے بجائے ڈیلیوری بوائے کو ہی مار ڈالا
30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز لکھنؤ میں اسمارٹ فون ڈیلیوری کے دوران قتل کیا گیا تھا: فوٹو / بھارتی میڈیا

بھارتی شہر لکھنؤ میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر مارڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ ڈیلیوری بوائے بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز لکھنؤ میں اسمارٹ فون ڈیلیوری کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیلیوری بوائے بھرت، ہمانشو نامی شخص کے گھر اسمارٹ فون ڈیلیور کرنے گیا تھا، ہمانشو نے کیش آن ڈیلیوری پر انڈین آن لائن ایپ کے ذریعے اسمارٹ فون آرڈر کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھرت جب ہمانشو  کے گھر اسمارٹ فون کا آرڈر لے کر پہنچا تو وہاں موجود  2 لوگوں نے بھرت سے اسمارٹ فون لے  کر اسے گلا گھونٹ کر مارڈالا اور پھر اس کی لاش نہر میں پھینک دی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ بھرت کے 2روز تک گھر نہ پہنچنے کے بعد اس کے والدین  نے پولیس میں ایف آئی آر  درج کروائی جس کے بعد پولیس نے  تفتیش کا آغاز  کیا اور  بھرت کے نمبر ٹریسنگ کے ذریعے ہمانشو کے گھر کا پتا لگاتے ہوئے  2  ملزمان  کو  گرفتار کرلیا۔

 دوران تفتیش ہمانشو اور اس کے ساتھی نے بھرت کے  قتل کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہے۔

مزید خبریں :