01 اکتوبر ، 2024
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا ان کیمرا اجلاس کل طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی امور سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔