Time 01 اکتوبر ، 2024
پاکستان

پارلیمانی رہنماؤں کا کل ہونے والا ان کیمرا اجلاس ملتوی کردیا گیا

قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا کل ہونے والا ان کیمرا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے آئندہ شیڈول سے متعلق باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔

 ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں آرمی چیف اور حساس اداروں کے سربراہان کی جانب سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی۔

مزید خبریں :