Time 01 اکتوبر ، 2024
دنیا

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی محفوظ مقامات پر چھپنےکی تصاویر سامنے آگئیں

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی محفوظ مقامات پر چھپنےکی تصاویر سامنے آگئیں
فوٹو: اے ایف پی

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد جان بچانے کے لیے اسرائیلی شہری شیلٹرز  اور  محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، میزائل حملوں سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات پر چھپنے والے اسرائیلی شہریوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران سے اسرائیل کی جانب کم از کم 200 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے 2 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی محفوظ مقامات پر چھپنےکی تصاویر سامنے آگئیں
فوٹو: اے پی

اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کے لیے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی محفوظ مقامات پر چھپنےکی تصاویر سامنے آگئیں
فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئی ہیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کی محفوظ مقامات پر چھپنےکی تصاویر سامنے آگئیں
فوٹو: رائٹرز

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں آتش بازی بھی کی گئی۔غزہ میں بھی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منایا۔

ادھر پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کابدلہ قرار دیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق فضائیہ نے کئی بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے قلب میں واقع کئی اہم فوجی و سکیورٹی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائيں گی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت نے ملکی و عالمی قوانین کے مطابق کیے گئے آپریشن پر فوجی رد عمل ظاہر کیا تو اس کے بعد اسے زيادہ شدید اور تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

مزید خبریں :